Aaj News

پیر, مئ 05, 2025  
07 Dhul-Qadah 1446  

بھارت کا نہ آنا بی سی سی آئی کا نہیں بھارتی سرکار کا فیصلہ ہے، راجیو شکلا

بی سی سی آئی کے نائب صدرراجیوشکلا کا چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد پراظہارِ مسرت
شائع 05 مارچ 2025 08:26pm

بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں کامیاب انعقاد پرمسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ اگر آسٹریلیا جیتتا تو فائنل لاہور میں ہی ہوتا۔ بھارت کا نہ آنا بی سی سی آئی کا نہیں بھارتی سرکار کا فیصلہ ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کے دوران چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں کامیاب انعقاد پرمسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ قذافی اسٹیڈیم اور لاہور آکر بہت اچھا لگ رہا۔

راجیو شکلا نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بہت اچھے طریقے سے اس ٹورنامنٹ کو آرگنائز کیا ہے، چیمپئنز ٹرافی شروع ہونے سے پہلے تمام معاملات طے پائے تھے۔

بی سی سی آئی کے نائب صدرنے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انڈین ٹیم کے پاکستان آنے کا فیصلہ بھارتی حکومت نے کرنا ہے، انڈین کرکٹ بورڈ کی پالیسی ہے کہ دو طرفہ سیریز اپنے اپنے ممالک میں کھیلیں گے۔

راجیو شکلا نے مزید کہا کہ ایشیا کپ کے حوالے سے اس وقت صورت حال برقرار ہے، دنیا تو پاکستان اور بھارت کے میچز کروانے کی پیش کش کرے گی۔

BCCI

Icc Champions Trophy 2025

Rajeev Shukla