Aaj News

ہفتہ, اپريل 19, 2025  
20 Shawwal 1446  

سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن کی چینی صنعت کاروں کے وفد سے ملاقات

سندھ کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار
شائع 05 مارچ 2025 08:17pm

الیکٹرک اسکوٹی بنانے والے چینی صنعت کاروں کے وفد نے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن سے ملاقات کی اور سندھ کے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

الیکٹرک اسکوٹی بنانے والے چینی صنعت کاروں کے وفد نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن سے ملاقات کی ہے۔

چینی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے یقین دلایا کہ سندھ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ضروری مراعات اور کاروبار دوست ماحول فراہم کرے گی۔ سینئرصوبائی وزیر نے کہا جلد ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کو ایک ہزار اسکوٹیز فراہم کریں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان خاص طور پر سندھ سرمایہ کاری کے لحاظ سے اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے جس میں بندرگاہیں، سڑکوں کا نیٹ ورک اور بڑی تعداد میں افرادی قوت موجود ہے۔

شرجیل خان نے کہا کہ مستقبل الیکٹرک گاڑیوں کا ہے اور سندھ اس تبدیلی میں قائدانہ کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو صوبے میں ای وی مینوفیکچرنگ پلانٹس لگانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے معیشت کو فروغ ملے گا اور روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔

ملاقات کے دوران چینی وفد نے سندھ کے ای وی سیکٹر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا اور صنعتی ترقی کے لیے سندھ حکومت کے عزم کو سراہا۔

تبادلہ خیال میں قابل تجدید توانائی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی میں ممکنہ شراکت داری کا بھی احاطہ کیا گیا۔

Sharjeel Memon

met Chinese delegation