گیس پر پہلا حق ہمارا ہے، وفاق اپنی ذمہ داری پوری کرے، وزیراعلٰی سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ گیس پر پہلے ہمارا حق ہے، آئینی تحفظ حاصل ہے۔ وفاق سے درخواست ہے آئینی ذمے داری پوری کرے۔ کم آمدنی والے 2 لاکھ گھروں کو سستے سولر ہوم سسٹم کٹس کی فراہم کر رہے ہیں، سندھ حکومت کے اقدامات سے ہرشہری کوریلیف ملے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں گھروں کے لئے سولر پینلز کی تقسیم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ضلع میں لوگوں کے گھر روشن ہو ں گے، آج کل سب سے پہلے کام کرنے کی روایت پڑ گئی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے سولر منصوبہ اہم ہے، موسمیاتی تبدیلی سے سے نمٹنے کےلیے گرین انرجی کی ضرورت ہے، سندھ حکومت کے اقدامات سے ہرشہری کوریلیف ملے گا۔
انھوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والا منصوبہ، سندھ میں سولر توانائی کے فروغ کا اہم اقدام ہے، کمپوننٹ تھری میں کم آمدنی والے 2 لاکھ گھروں کو سستے سولر ہوم سسٹم کٹس کی فراہم کر رہے ہیں۔
وزیراعلٰی سندھ نے کہا کہ 2013 میں سندھ حکومت نے سولر سسٹم لگانا شروع کیا، صاف توانائی ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے، بلاول بھٹو نے جووعدے کئے ہیں، وہ پورے کئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں میں مستحق گھرانوں کو سولز سسٹمز تقسیم کیے، تقریب کا اہتمام محکمہ توانائی کے سولر انرجی پروجیکٹ کے تحت کیا گیا تھا۔
انھوں نے کہا کہ ہر تصدیق شدہ سولر ہوم سسٹم کٹ میں 80 واٹ سولر پینل، کنٹرول یونٹ، لیتھیم آئرن بیٹری، 3 ایل ای ڈی بلب، موبائل چارجنگ، اور ڈی سی پنکھا شامل ہیں۔
بنوں کینٹ حملے میں 16 دہشتگرد ہلاک، 5 بہادر اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ گیس پر پہلے ہمارا حق ہے، آئینی تحفظ حاصل ہے۔ وفاق سے درخواست ہے آئینی ذمے داری پوری کرے۔
تقریب میں وزیر توانائی ناصرشا، وزیر بلدیات، میئرکراچی، مشیرنجمی عالم، دیگر بھی شریک ہوئے، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بنوں کینٹ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے دوران کارروائی 5 سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پرافسوس کااظہار کیا۔
وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انھوں نے 16دہشت گردوں کوجہنم واصل کرنے پرفورسزکی بہادری کوسراہا اورمعصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
مراد علی شاہ نے کہا نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کوخاک میں ملایا، پاکستان کی سکیورٹی فورسز بروقت کارروائی کیلئے ہمیشہ الرٹ رہتی ہے، دفاع وطن، قیام امن اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہم سب متحد ہیں۔
Comments are closed on this story.