افغانستان کی موجودہ صورتحال میں امریکا اور نیٹو کا بھی ہاتھ ہے، رانا ثنا اللہ
رانا ثنا کا کہنا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال میں امریکا اور نیٹو کا بھی ہاتھ ہے ، یہ لوگ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر بھاگ گئے۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ افغان صورتحال ہماری پیدا کردہ نہیں ہے لیکن پھر بھی بھگتنا پاکستان کو پڑ رہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ ان لوگوں کی پیدا کردہ صورتحال سے پاکستان نبرد آزما ہے، افغانستان کی موجودہ صورتحال میں امریکا اور نیٹو کا بھی ہاتھ ہے، یہ لوگ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر بھاگ گئے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ٹرمپ کے شکریہ ادا کرنے میں ایک خوشگوار پہلو بھی ہے، ان کے بیان کو اس طرح لینا چاہیے کہ دنیا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مدد کرے۔
رانا ثنا اللہ پولیس اہلکاروں پرگاڑی چڑھانے کے مقدمے سے بری
گوجرانوالہ کی مقامی عدالت نے رانا ثنا اللہ کو مقدمے سے بری کر دیا، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کے خلاف پولیس اہلکاروں پرگاڑی چڑھانے کا کیس تھا۔
گوجرانوالہ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ گل نواز نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کومقدمے سے بری کردیا۔ سرکاری وکیل ملزم کے مقدمہ میں ملوث ہونے پرثبوت پیش نہ کرسکا۔
ملزم کی جانب سے چوہدری ماجد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کے خلاف پی ڈی ایم جلسہ کے موقع پر پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے الزام پر پولیس کی مدعیت میں اکتوبر دو ہزار بیس میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدہ درج کیا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.