Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

ہری پورمیں گیس سلنڈر دھماکا: زخمی خاتون اور اس کی بیٹی بھی دم توڑ گئی

مرنے والوں کی تعداد چار ہوگئی، تین بچے بھی شامل
شائع 05 مارچ 2025 06:19pm

ہری پورمیں گیس سلنڈردھماکے سے زخمی خاتون اوراس کی بیٹی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئی، مرنے والوں کی تعداد چارہوگئی، تین بچے بھی شامل، واقعہ پانچ روز پہلے پیش آیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ہری پور کے گاؤں عالماں میں پانچ روز قبل گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکے میں زخمی خاتون اور اس کی اٹھارہ سالہ بیٹی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی، جس سے مرنے والوں کی تعداد چار ہوگئی ۔

پانچ روز قبل سعید نامی شخص کے گھر ہونے والے سلنڈر دھماکے میں سعید اس کی بیوی اور تین بچے زخمی ہوئے تھے ، حادثے میں بیوی اور تینوں بچے جاں بحق ہوگئے۔

سعید اسپتال میں زیرعلاج ہے جسکی حالت بھی تشویشناک ہے، جاں بحق افراد کی شناخت 40 سالہ ناہید ، 18 سالہ مناہل، 11 سالہ ابیہا اور 9 سالہ یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔

Haripur

GAS BLAST

4 dead