Aaj News

ہفتہ, اپريل 12, 2025  
13 Shawwal 1446  

سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالرمہنگا ہو کر2921 ڈالر فی اونس کی سطح پرآگیا
شائع 05 مارچ 2025 04:26pm

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت700روپے فی تولہ کے اضافے سے 3 لاکھ 7 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 601 روپے کے اضافے سے2 لاکھ 63 ہزار203 روپے ہو گئی ہے۔

صرافہ مارکیٹ میٰں چاندی کی قیمت 3430 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا5 ڈالرمہنگا ہوکر2921 ڈالرفی اونس کی سطح پرآگیا۔

Gold prices

gold market

gold rate increase