Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
09 Dhul-Qadah 1446  

امریکا نے یمنی حوثی تحریک کو دوبارہ دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

حوثیوں کے ساتھ مالی یا مادی تعاون کرنے والوں پر پابندیاں اور سخت سزائیں عائد کی جائیں گی
شائع 05 مارچ 2025 08:01am

امریکا نے یمن کی حوثی تحریک، جسے باضابطہ طور پر انصار اللہ کے نام سے جانا جاتا ہے، کو دوبارہ ”غیر ملکی دہشت گرد تنظیم“ قرار دے دیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اس فیصلے کے تحت حوثیوں کے ساتھ مالی یا مادی تعاون فراہم کرنے والوں پر پابندیاں اور سخت سزائیں عائد کی جائیں گی۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بیان میں کہا کہ حوثیوں کی سرگرمیاں مشرق وسطیٰ میں امریکی شہریوں اور عملے کی سلامتی، خطے میں امریکا کے قریبی اتحادیوں اور عالمی سمندری تجارت کے استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

بھارتی تاجر کے کینیڈا میں خفیہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کسی بھی ملک کو دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ بین الاقوامی کاروبار کے نام پر روابط قائم کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

عرب سمٹ میں غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی مسترد، فلسطین میں انتخابات کرانے کی تجویز

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے کا عمل جنوری میں شروع کیا تھا۔ اس سے قبل بھی ٹرمپ نے اپنی پہلی مدت کے آخری ایام میں حوثیوں کو ”غیر ملکی دہشت گرد تنظیم“ اور ”خصوصی عالمی دہشت گرد“ (SDGT) کے طور پر فہرست میں شامل کیا تھا۔

Houthi rebels

Yemen Houthi Organization

Ansarallah

US Secretary of State Marco Rubio