Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا انتہائی خطرناک ملزم مارا گیا

نامعلوم ملزمان نے اپنے زیرِ حراست ساتھی کو چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی
شائع 05 مارچ 2025 07:56am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ سٹی کوتوالی اور بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں پنجاب کا انتہائی مطلوب اور خطرناک ملزم ذیشان عرف شانی ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے اپنے زیرِ حراست ساتھی کو چھڑانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ذیشان عرف شانی شدید زخمی ہوا اور اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بنا۔

پنجاب میں ڈاکو راج؛ ننکانہ صاحب کی چاول فیکٹری میں کروڑوں کی واردات

ہلاک ہونے والا ملزم لاہور اور شیخوپورہ میں بچوں کے اغواء، زیادتی اور ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں مطلوب تھا اور پولیس کے ریکارڈ میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

کراچی؛ بینک لاکرز سے شہری کا 10 کروڑ مالیت کا سامان چوری

فائرنگ کے تبادلے میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے، تاہم سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ فرار ہونے والے ملزمان کو گرفتار کیا جا سکے۔

Infamous Dacoit Killed

Zeeshan Alias Shani