سیکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا، 6 دہشت گرد ہلاک، 12 شہری شہید
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، دہشت گردوں نے افطار کے بعد کینٹ میں داخلے ہونے کی کوشش کی، لیکن چھ خوارج کو مختلف انٹری پوائنٹس پر ہلاک کردیا گیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے بارود سے لدی دو گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرادیں۔ دھماکے سے مسجد کو نقصان پہنچا اور گھرکی چھت گرگئی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق حملےمیں 12 شہری شہید اور 32 زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تین شہری مسجد میں شہید ہوئے، جبکہ باقی شہری بازار میں عمارت منہدم ہونے سے شہید ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فتنہ الخوارج کے باقی ماندہ خارجیوں کا فون پر افغانستان سے رابطہ ہے اور آخری خارجی کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔
طور خم بارڈر پر کشیدگی برقرار، پاکستان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری
سیکیوٹی ذرائع کے مطابق خارجیوں نے افطار کے وقت جب بنوں بازار میں رش تھا، بارود سے بھری دو گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرائی، خارجیوں نے ایک بارود سے بھری گاڑی بازار سے ملحقہ ایریا میں پھاڑی، جس کی وجہ سے معصوم شہری شہید اور زخمی ہوئے اور قریبی مسجد بھی شہید ہوگئی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 12 معصوم شہری شہید اور 32 زخمی ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے خارجیوں کا ماہ رمضان میں افطار کے وقت معصوم شہریوں اور مسجد کو نشانہ بنانا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ ان خارجیوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
صدرمملکت اور چیئرمین سینیٹ کی بنوں کینٹ میں حملے کی مذمت
صدرمملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بنوں کینٹ میں حملے کی مذمت کی ہے اور دہشتگرد حملے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔
صدرمملکت آصف زرداری نے سیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ پوری قوم ایسی مذموم کارروائیوں کو مسترد کرتی ہے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حملہ پاکستان دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائی ہے، ملک دشمن عناصر ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔
خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف
خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ تمام حملہ آوروں کو جہنم واصل کردیا گیا ہے، مسجد کی چھت گرنے سے نمازیوں کی شہادت ہوئی۔
Comments are closed on this story.