ہیوی ٹریفک نے ایک اور جان لے لی، ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا
کراچی میں ہیوی ٹریفک نے ایک اورجان لے لی، پورٹ قاسم کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم گیٹ نمبر 2 کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو نوجوان کو کچل دیا۔ ناردرن بائی پاس پر دو ٹرک کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق دو زخمی ہوگئے۔
کراچی میں گھریلو تنازعہ پر شوہر نے بیوی پر گولیاں چلا دیں
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت یحییٰ کے نام سے ہوئی، متوفی لیاقت آباد کا رہائشی تھا، لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اس ضمن میں پولیس نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ٹرالر ڈرائیور فرار ہوگیا، ٹرالر کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔
منگھو پیر: ہمدرد یونیورسٹی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے ڈکیت ہلاک
پولیس کے مطابق منگھو پیر ہمدرد یونیورسٹی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے ڈکیت ہلاک ہوگیا، ڈمپر ڈرائیورکو7 سے 8 مسلح افراد نے روکنے کی کوشش کی۔
کراچی میں وین نے گھر کے باہر کھیلنے والی چارسالہ بچی کوروند ڈالا
ڈرائیور نے ایک مسلح شخص کو ڈمپرسے کچل دیا، ہلاک مبینہ ملزم کے قبضے سے پستول، موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، ہلاک مبینہ ملزم کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔
نادرن بائی پاس کے قریب حادثے میں ایک شخص جاں بحق
نادرن بائی پاس پاکستان ہوٹل کے قریب ٹرالر اور گیس سلینڈر ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کواسپتال منتقل کر دیا گیا۔
مہران ٹاؤن: ٹرک کی ٹکر سے بچی کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج
کورنگی مہران ٹاؤن میں ٹرک کی ٹکر سے 4 سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقتولہ بچی کے والد مختار احمد کی مدعیت میں کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔
متن کے مطابق کورنگی مہران ٹاؤن میں ڈرائیور گلی میں کچرا پھینکنے آیا، منع کرنے پر ٹرک ڈرائیور کچرا پھینک کر بھاگنے لگا، ڈرائیور نے جلدی میں گاڑی چلاتے ہوئے بچی رخسانہ کو کچلتے ہوئے فرار ہوگیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور ذاکر اللہ کو گرفتار کرکے ٹرک تحویل میں لے لیا ہے۔
یاد رہے کہ رواں سال ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 158 ہوگئی۔
Comments are closed on this story.