Aaj News

اتوار, اپريل 06, 2025  
07 Shawwal 1446  

سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا

دس گرام سونا چار ہزار ایک سو پندرہ روپے اور تولہ چار ہزار آٹھ سو روپے مہنگا ہوگیا
شائع 04 مارچ 2025 04:55pm

سونے کی مقامی اورعالمی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، دس گرام سونا چار ہزار ایک سو پندرہ روپے اور تولہ چار ہزار آٹھ سو روپے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں 10گرام سونا 4115 روپے اور تولہ 4800 روپے مہنگا ہوگیا۔

دس گرام سونے کی قیمت دو لاکھ باسٹ ہزار، فی تولہ تین لاکھ چھ ہزار تین سو روپے ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت 47 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 916 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

Gold rates Pakistan