Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، تولہ پھر 3 لاکھ 6 ہزار سے تجاوز کر گیا

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ
شائع 04 مارچ 2025 02:36pm

ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد سونے کے نرخ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 4,115 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 62 ہزار 602 روپے ہو گئی، جبکہ فی تولہ سونا 4,800 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 6 ہزار 300 روپے تک پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جہاں سونا 47 ڈالر بڑھ کر 2,916 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

bullion rates

Gold rates Pakistan