آسکر ایوارڈز کے دوران زمین دہل گئی
لاس اینجلس میں ہونے والی دنیا کی سب سے بڑی فلمی تقریب، آسکر ایوارڈز، جہاں دنیا بھر کی توجہ جیتنے والوں اور فلمی ستاروں پر مرکوز تھی، وہیں ایک غیر متوقع قدرتی واقعے نے تقریب کے دوران لمحہ بھر کے لیے سنسنی پھیلا دی۔
مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے 3.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کا مرکز شمالی ہالی ووڈ تھا، جو تقریب کے مقام سے چند میل کے فاصلے پر واقع ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلے کے اثرات میلوں دور تک محسوس کیے گئے۔
اگرچہ زلزلہ ایک مختصر وقت کے لیے خوف و ہراس کا باعث بنا، مگر خوش قسمتی سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ایوارڈ تقریب اپنی معمول کی چمک دمک کے ساتھ جاری رہی، اور زیادہ تر شرکاء نے اسے محض ایک لمحاتی جھٹکا سمجھا۔
آسکر کا میلہ، ’اوپن ہائمر‘ نے لوٹ لیا
لاس اینجلس اور گرد و نواح کے شہری زلزلوں کے عادی ہیں، کیونکہ یہ علاقہ سان اینڈریاس فالٹ لائن کے قریب واقع ہے، جو اکثر چھوٹے یا درمیانے درجے کے زلزلوں کا سامنا کرتا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے اپنے تجربات شیئر کیے، کچھ نے مذاق میں اسے ’آسکر کی رات کا اضافی تھرل‘ قرار دیا، جبکہ کچھ نے قدرت کی یاددہانی سمجھا کہ زمین کبھی بھی چونکا سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 3.9 شدت کا زلزلہ نسبتاً معمولی نوعیت کا تھا اور اس سے کسی بڑی تباہی کا خدشہ نہیں ہوتا، مگر یہ ایک تنبیہ بھی ہے کہ بڑے زلزلوں کا خطرہ ہمیشہ موجود رہتا ہے۔
بالی ووڈ فلم ’لاپتہ لیڈیز‘ کو آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد کرلیا گیا
کیلیفورنیا، خاص طور پر لاس اینجلس، ایک ایسے خطے میں واقع ہے جہاں زلزلوں کی پیشگوئی کرنا مشکل ہوتا ہے، اس لیے شہریوں کو ہمیشہ تیار رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
Comments are closed on this story.