Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

وینا ملک کے اپنے انداز میں نعت خوانی پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

وینا ملک نے ایک منفرد انداز میں ماہ مقدس کو منانے کا فیصلہ کیا ہے
شائع 04 مارچ 2025 12:42pm

وینا ملک ایک مشہور اداکارہ، ماڈل اور میزبان ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کے دوران کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کی اور مختلف ٹی وی شوز کی میزبانی بھی کی۔ وہ ہمیشہ اپنے متنازعہ بیانات اور ذاتی زندگی کی وجہ سے میڈیا کی سرخیوں میں رہی ہیں۔ ان کے بارے میں ہمیشہ کچھ نہ کچھ خبریں اور افواہیں گردش کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں وینا ملک دوبارہ میڈیا انڈسٹری میں سرگرم ہوئی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہتی ہیں۔

معاشرے کو صبر و برداشت کی ضرورت ہے، اداکار شبیر جان

اس رمضان میں وینا ملک نے ایک منفرد انداز میں ماہ مقدس کو منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ مختلف رنگوں کے لباس میں نعتیں پڑھتے ہوئے ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں، جن میں نارنجی سے گلابی تک کے رنگ شامل ہیں۔

لوگ وینا ملک کو رمضان کا مذاق اڑانے اور اس کا صحیح طریقے سے احترام نہ کرنے پر تنقید کر رہے ہیں۔ کچھ افراد نے کہا ہے کہ ان کے نعتیں پڑھنے کی ویڈیوز کو اس انداز میں پیش کیا کہ وہ رمضان کی روح کو نہیں سمجھتیں۔

کچھ افراد نے انہیں مسلمان ہونے کے بھی طعنے دیے جب کہ لوگوں نے انہیں یہ بھی یاد دلایا کہ جس طرح وہ کر رہی ہیں، یہ اصل اسلام نہیں ہے۔

entertainment

lifestyle

celebrate