Aaj News

بدھ, مئ 07, 2025  
09 Dhul-Qadah 1446  

موموز کی وائرل تیکھی لال چٹنی کیسے تیار کی جاتی ہے؟

موموز کی آتھینٹک لال چٹنی بنانا اتنا آسان بھی نہیں جتنا آپ سمجھتے ہیں
شائع 04 مارچ 2025 10:26am

گرما گرم، جوسی موموز کے ساتھ پیش کی جانے والی تیکھی لال چٹنی کھانے والوں کے ذائقے کو ایک منفرد تجربہ فراہم کرتی ہے۔ لیکن یہ مزیدار چٹنی بنتی کیسے ہے؟

انسٹاگرام پر ایک فوڈ کانٹینٹ کریئٹر (@foodie_incarnate) نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اس چٹنی کی مکمل تیاری دکھائی گئی ہے۔

ویڈیو کے پس منظر میں کریئٹر کہتا ہے، ’موموز کی لال چٹنی کے کچھ لوگ دیوانے ہوتے ہیں، وہیں کچھ لوگ اس سے سخت نفرت کرتے ہیں۔ کچھ لوگوں کو موموز اس کے بغیر بے ذائقہ لگتے ہیں، جبکہ کچھ کا ماننا ہے کہ یہ چٹنی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔‘

ماہر شیف چکن بروسٹ انتہائی آسان اور لذیذ کیسے بناتے ہیں؟ طریقہ جانئے

اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ اس چٹنی کو بنانے کے لیے صرف لال مرچ اور لہسن ہی نہیں بلکہ ادرک، ہرا دھنیا، ٹماٹو کیچپ، گرین چلی سوس، سویا سوس اور سرکہ بھی شامل کیے جاتے ہیں۔ ان تمام اجزاء کو ملا کر پکایا جاتا ہے تاکہ یہ چٹنی تیار ہو سکے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ایک شخص پہلے ایک بڑے برتن میں لال مرچیں ڈال کر اس میں پانی شامل کرتا ہے۔ اس کے بعد اس میں کٹا ہوا ہرا دھنیا، لہسن اور ادرک ڈالا جاتا ہے اور پھر اس برتن کو چولہے پر رکھ کر ابالا جاتا ہے۔ کچھ دیر بعد اس آمیزے کو بلینڈ کرکے ایک ہموار پیسٹ میں تبدیل کیا جاتا ہے۔

رمضان اسپیشل: آج کی افطاری چکن پیٹا پاکٹ سے کریں

اس کے بعد ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کیا جاتا ہے اور اس میں کارن فلور ڈالا جاتا ہے۔ پھر دھیرے دھیرے بلینڈ شدہ پیسٹ کو چھان کر پین میں شامل کیا جاتا ہے تاکہ اس میں موجود سخت ٹکڑے الگ ہو جائیں۔ بعد ازاں اس میں نمک، ٹماٹو سوس، گرین چلی سوس، سرکہ اور سویا سوس بھی ڈال کر چٹنی کو مکمل تیار کیا جاتا ہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی اور اب تک ایک ملین سے زیادہ بار دیکھی جا چکی ہے۔ کچھ صارفین نے اسے اپنی ”پسندیدہ“ چیز قرار دیا۔

افطاری میں لائیں مزیدار پیری پیری چکن رولز کا ذائقہ

یہ حقیقت ہے کہ موموز کے ساتھ پیش کی جانے والی یہ تیکھی چٹنی ذائقے کو دوبالا کر دیتی ہے، لیکن اس کی تیاری کے دوران صفائی اور معیار کا خیال رکھنا بھی نہایت ضروری ہے۔

Ramadan 2025

Ramadan Recipe

Momo's Red Chutney