ماہر شیف چکن بروسٹ انتہائی آسان اور لذیذ کیسے بناتے ہیں؟ طریقہ جانئے
چکن بروسٹ ایک لذیذ اور مزیدار ڈش ہے جو خاص طور پر فاسٹ فوڈ کے شوقین افراد میں بہت مقبول ہے۔ یہ کرسپی اور ٹینڈر چکن کا امتزاج ہوتا ہے جس میں مختلف مصالحوں کی خوشبو اور ذائقہ شامل ہوتا ہے۔
آج نیوز کی رمضان ٹرانسمیشن میں چکن بروسٹ بنانے کی ایک آسان اور مزیدار ترکیب شیئر کی گئی تاکہ آپ اپنی اور اپنے گھر والوں کی افطاری کو مزید خوش ذائقہ بنا سکیں۔ تو آئیے، شروع کرتے ہیں چکن بروسٹ بنانے کا طریقہ!
افطاری میں لائیں مزیدار پیری پیری چکن رولز کا ذائقہ
ترکیب
چکن کی تیاری
چکن کو اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں۔ پھر اس میں لال مرچ اور سرکہ کو ایک ساتھ ملا کر ڈال دیں اچھی طرح مکس کر لیں تاکہ چکن جلدی گل جائے۔
اس کے بعد اس میں نمک، کٹی ہوئی لال مرچ، ادرک پاؤڈر، پسی ہوئی کالی مرچ، اور سویا ساس ڈال کر اچھی طرح میری نیٹ کر لیں۔ اس کے بعد چکن کو دو سے تین گھنٹوں کے لیے ایک طرف رکھ دیں تاکہ تمام مصالحے اچھی طرح جذب ہو جائیں۔
رمضان اسپیشل: آج کی افطاری چکن لالی پاپ کے ساتھ کریں
کوٹنگ تیار کرنا
ایک برتن میں میدہ، نمک، کٹی ہوئی لال مرچ اور پسی ہوئی کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ اس مکسچر کو اس طرح تیار کریں کہ یہ نہ زیادہ گاڑھا ہو اور نہ ہی بہت پتلا۔ یہ کوٹنگ چکن کی سطح پر اچھی طرح چپک جائے گی۔
چکن کو فرائی کرنا
چکن کو میری نیٹ کرنے کے بعد اس مکسچر میں اچھی طرح کوٹ کریں اور پھر گرم تیل میں فرائی کریں۔ چکن کو دونوں طرف سے سنہری اور کرسپی ہونے تک فرائی کریں۔
سرونگ
چکن بروسٹ کو نکال کر اچھی طرح ٹشو پیپر پر رکھ کر اضافی تیل نکال لیں، پھر اپنی پسندیدہ چٹنی یا سلاد کے ساتھ سرو کریں۔
اب آپ کا مزیدار چکن بروسٹ تیار ہے، جو نہ صرف افطاری کے لیے بلکہ کسی بھی اسپیشل موقع پر بھی بہترین ثابت ہو گا۔
Comments are closed on this story.