Aaj News

جمعرات, مئ 01, 2025  
03 Dhul-Qadah 1446  

چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں کون جائے گا؟ آسٹریلیا اور بھارت سیمی فائنل میں آج مد مقابل

دونوں ٹیمیں دن 2 بجے دبئی کرکٹ گراؤنڈ میں ان ایکشن ہوں گی
شائع 04 مارچ 2025 08:30am

چیمپئنزٹرافی 2025 کے فائنل میں کون جائے گا؟ پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور بھارت آج بڑے ٹاکرے میں آمنے سامنے ہوں گے، دبئی اسٹیڈیم میں میچ دن 2 بجے شروع ہوگا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں رسائی کی جنگ آج سے شروع ہونے جاری ہے، پہلے سیمی فائنل میں آج بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیموں میں جوڑ پڑے گا۔

دونوں ٹیمیں دن 2 بجے دبئی کرکٹ گراؤنڈ میں ان ایکشن ہوں گی، بھارت کے فائنل میں پہنچنے کی صورت میں آخری معرکہ دبئی میں ہوگا جبکہ آسٹریلیا جیتا تو ٹرافی کی حتمی جنگ 9 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگی۔

آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، دبئی میں کسی کو چپ کرانے نہیں آئے ہیں۔

بھارتی ٹیم ایونٹ میں تاحال ناقابل شکست رہی ہے، بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 151 ون ڈے میچز کھیلے گئے، 84 میں کینگروز نے میدان مارا جبکہ 57 میں بھارت نے کامیابی حاصل کی۔

چیمپئنز ٹرافی میں دونوں ٹیمیں 4 بار مد مقابل آئیں، بھارت نے 2 اور آسٹریلیا نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی، ایک میچ بغیر نتیجہ رہا، آئی سی سی ایونٹس کے ناک آؤٹ میچز میں دونوں ٹیموں کا 8 بار آمنا سامنا ہوا، دونوں ٹیموں نے 4، 4 میچز جیتے۔

دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا 5 مارچ کو لاہور میں مدمقابل ہوں گے، دونوں ٹیمیں آج قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کریں گی۔

semi final

india

Australia

Champions Trophy

india vs australia

champions trophy 2025

Icc Champions Trophy 2025

icc champions trophy

Champions Trophy Semi Finalists