لکی مروت: چھ ماہ قبل شہید پولیس اہلکار کی بیوہ اور بچے دربدری اور فاقہ کشی پر مجبور
لکی مروت میں شہید پولیس اہلکار عبدالرحمٰن کی بیوہ چھ ماہ سے تنخواہ اور پنشن سے محروم ہیں، جس کے باعث شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ بیوہ ناہید بی بی کا کہنا ہے کہ قرض لے کر گزارہ کر رہی ہوں، مگر اب حالات اس قدر خراب ہو چکے ہیں کہ بچے فاقہ کشی پر مجبور ہیں اور بھیک مانگنے پر آگئے ہیں۔
عبدالرحمٰن ستمبر 2024 میں مسجد سے نکلتے وقت دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے تھے۔ وہ تھانہ صدر بنوں میں تعینات تھے اور شہادت کو چھ ماہ گزر چکے ہیں، مگر ان کے اہل خانہ کو نہ تنخواہ ملی اور نہ ہی شہداء پیکج دیا گیا۔
بیوہ ناہید بی بی نے آئی جی خیبرپختونخوا کو خط لکھ کر اپنی مشکلات سے آگاہ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مختلف دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک چکی ہوں، مگر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ ان کے نو بچیاں اور ایک بیٹا ہے، جن کے لیے بنیادی ضروریات پوری کرنا بھی ممکن نہیں رہا۔
Comments are closed on this story.