Aaj News

منگل, اپريل 01, 2025  
02 Shawwal 1446  

جن کے پاس طاقت ہے وہ ہوش کے ناخن لیں، ملک میں فری اینڈ فیئر الیکشن کرائیں، علامہ راجہ ناصر عباس

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے بانی جیل میں ہے، آج ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
شائع 03 مارچ 2025 10:51pm

سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا ہے کہ پاکستان کے 90 فیصد عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، عمران خان کی وجہ سے ملکی سیاست زندہ ہے، جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے بانی جیل میں ہے، سب اپنی آئینی حدود میں کام کریں تو پاکستان آگے بڑھ جائے گا، جن کے پاس طاقت ہے وہ ہوش کے ناخن لیں، ملک میں فری اینڈ فیئر الیکشن کرائیں۔

آج ٹی وی کے پروگرام ’نیوزانسائیٹ ودعامر ضیا‘ کے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ اسٹریٹ پاور صرف عمران خان کے پاس ہے، آج بھی الیکشن ہوئے تو جیت بانی پی ٹی آئی کی ہوگی، بانی سب کو ساتھ لے کرچلنا چاہتے ہیں، دو سال میں بھی یہ لوگ عوام کو بانی سے الگ نہیں کر سکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی عوام اٹھتے ہیں تو کوئی بھی ان کو نہیں روک سکتا، 8 فروری کوعوام انقلاب لائے تھے، تمام تر پابندیوں کے باوجودعوام نے پی ٹی آئی کو بھرپور ووٹ دیئے تھے، موجودہ حکومت لوگوں کے سامنے ایکسپوز ہوگئی ہے، یہ لوگ مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔

سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ 26 آئینی ترمیم کے لئے حکومت پر دبائو ڈالا گیا، پاکستان کے 71 کے بعد بدترین بحران کا شکار ہے، بلوچستان اور کے پی کے حالات بہت خراب ہیں، ہم ملک میں آئین کی بحالی چاہتے ہیں، اگر پاکستان کو بچانا ہے تو سب کو اپنی جگہ پر جانا ہے۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ پاکستاناس وقت بدترین بحرانوں کا شکار ہے، جس ملک سے احتجاج اور تنقید ختم ہوجائے وہ ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، اگر حکمرانوں کو پاکستان سے محبت ہے تو افہام وتفہیم کی طرف آئیں، اور سب کو آئین کے مطابق حقوق دیئے جائیں۔

AAJ NEWS

Aaj News program

TV Show

MWM

aaj Tv