کراچی میں وین نے گھر کے باہر کھیلنے والی چارسالہ بچی کوروند ڈالا
کراچی میں وین نے گھر کے باہرکھیلنے والی چارسالہ بچی کوروند ڈالا، شناخت رخسانہ کے نام سے ہوئی۔ ملیرپندرہ پل کے نیچے حادثے میں آصف نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔
کراچی کےعلاقے مہران ٹاؤن جلال چوک کے قریب پیش آنے والا حادثہ مزدا گاڑی کی ٹکر کے باعث پیش آیا، مزدا نے چارسالہ بچی کو روند ڈالا۔
بچی کی شناخت رخسانہ کے نام سے ہوئی، ورثا لاش کو پہلے پرائیویٹ اسپتال لے گئے۔ بچی کی لاش پھر جناح اسپتال منتقل کردی گئی ، پولیس نے ڈارئیورکو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
کراچی میں 5 ٹریفک حادثات نے 5 افراد کی جان لے لی، واٹر ٹینکر نذر آتش
ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ مزدا گاڑی کے زد میں آ گئی۔
پولیس نے ڈرائیور کو جائے حادثہ سے گرفتار کرکے مزدا گاڑی کو بھی اپنی تحویل میں لے کر کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے منتقل کردیا۔
گرفتار مزدا ڈرائیور سے پولیس کی جانب سے تفتیش کا عمل جاری ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کی جانب سے قانونی کارروائی پر مزدا ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے گا۔
ایک اور واقعے میں ملیر15 پل کے نیچے ٹریفک حادثے میں آصف نامی شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام نے لاش جناح اسپتال منتقل کردی۔
Comments are closed on this story.