Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

لاہور کا اسٹریٹ آرٹسٹ بھیک مانگنے کے جرم میں گرفتار

30 سالہ محمد گلبرگ میں سنہرے مجسمے کی طرح کھڑا ہوتا
اپ ڈیٹ 03 مارچ 2025 11:56pm

لاہور کے اسٹریٹ آرٹسٹ کو بھیک مانگنے کے جرم میں گرفتارکر لیا گیا، نوجوان نے پولیس کے سامنے بھیک مانگنے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ بھیک نہیں مانگتا، لوگ خود پیسے دیتے ہیں، بند روڈ کا رہائشی اور دو بچوں کا باپ ہوں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورگلبرگ میں جسم اور کپڑوں پر گولڈن رنگ کرکے مجسمے کی طرح کھڑےکا معاملہ سٹریٹ پرفارمر کو ٹریفک پولیس پکڑ کر تھانے لے آئی۔

اسٹریٹ آرٹسٹ محمد نامی شخص کا کہنا ہے کہ سنہرے کپڑے پہن کر انسانی مجسمہ بن کر لوگوں کو محٖظوظ کرتا ہوں۔ لوگ پیسے دے جاتے ہیں، میں بھیک تو نہیں مانگتا۔

محمد گلبرگ کے علاقے میں جسم اور کپڑوں پر گولڈن رنگ کرکے مجسمے کی طرح کھڑاہوتا تھا۔ تیس سالہ محمد سوداگربند روڈ کا رہائشی اور دو بچوں کا باپ ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ یہ ایک آرٹ ہے اور یہ دنیا بھر میں ہے۔ ٹریفک پولیس کو آرٹ اور بھیک میں فرق ہی نہیں معلوم۔ میں سڑک کے کنارے کھڑا ہوتا ہوں۔

ٹریفک وارڈن کا کہنا ہے کہ یہ اعلی افسران کا حکم ہے، اس لیے انہیں پکڑا ہے۔ اس سے ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ آتی ہے۔

چوروں نے نمازیوں کو بھی نہ چھوڑا

دوسری جانب لاہور میں چوروں نے نمازیوں کو بھی نہ چھوڑا، چور مسلم ٹاون میں واقع ایک مسجد سے نمازی کا لیپ ٹاپ چوری کرکے لے گیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نمازی مسجد میں آتاہے وہ اپنا بیک مسجدمیں پلر کے ساتھ رکھ کر نماز شروع کرتا ہے اسی دوران شلوار قمیض پہنے ایک اور شخص مسجد میں داخل ہوتا ہے۔

سی سی ٹی وی کے مطابق وہ شخص بڑے اطمینان سے بیگ اٹھا کر دروازے کے ساتھ بیٹھ جاتا ہےچور وہاں بیٹھ کر جرابیں پہنتا ہے اور پھر بیگ لیکر رفو چکر ہوجاتا ہے۔

lahore police

street artist