پٹرولیم ڈیلرز سے مذاکرات کامیاب، ہڑتال کی کال واپس لے لی
حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔
ذرائع کے مطابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کے مذاکرات ہوئے جس میں چیئرمین اوگرا اور وزارت پٹرولیم کے حکام بھی شریک ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ پٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز کی مخالفت کی گئی۔
وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اضافہ کردیا
پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان، نئی قیمت کیا ہوسکتی ہے؟
ذرائع کا کہنا تھا کہ پٹرولیم سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کے عمل میں ڈیلرز ایسوسی ایشن سے مکمل ان پٹ لی جائے گی۔
وزیر پٹرولیم نے آئل سیکٹر کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب ترجمان پٹرولیم ڈیلرز کے مطابق پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وزیرپٹرولیم سے مذاکرات ہوئے اور ڈیلرز نے منگل کی ہڑتال کی کال واپس لے لی۔
Comments are closed on this story.