کوئٹہ: ماہ صیام میں پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے
بلوچستان کے صوبائی دارالخلافہ کوئٹہ میں ماہ صیام میں پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں، عوام قوت خرید نہ ہونے کے باعث قیمت پوچھ کر واپس لوٹ جاتے ہیں۔
کوئٹہ شہر میں رمضان المبارک میں پھلوں کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے، ان کی طلب میں اضافے نے ناجائز منافع کمانے والوں کی چاندی کردی ہے، جبکہ پھلوں کی قمیتیں کنٹرول کرنے والے ادارے ناکام نظر آتے ہیں۔
کوئٹہ میں قرآن پاک کے نادر و نایاب 100 سے زائد نسخے چوری
ماہ رمضان سے قبل 70 روپے درجن فروخت ہونے والا کیلا 200 روپے، 120 روپے والا کینو 250 روپے، 150 روپے کلو والا سیب 300 روپے میں فروخت ہورہا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ پھل کیسے خریدیں؟ ان کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے۔
فروری میں مہنگائی بڑھنے کی رفتار حکومتی تخمینوں سے بھی نیچے آگئی
شہری ماہ صیام کے دوران روزے دارمہنگے داموں فروخت ہونے والے پھلوں کی قیمت پوچھ کر ناامید واپس لوٹ جاتے ہیں، کیونکہ تازہ پھل ان کی قوت خرید سے باہر ہوچکے ہیں، شہری تازہ پھلوں کو صرف دیکھ ہی سکتے ہیں،ان کو خریدنے کے لئے ان کی جیب اجازت نہیں دے دیتی ہے۔
Comments are closed on this story.