معاشرے کو صبر و برداشت کی ضرورت ہے، اداکار شبیر جان
سینئر ٹی وی اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ روزہ بہت مضبوط عبادت ہے، روزہ ہمیں صبر سکھاتا ہے، موجودہ حالات میں معاشرے کو صبر و برداشت کی ضرورت ہے، میاں بیوی کو ایک دوسرے کی باتیں برداشت کرنا چاہیں، ہمارا ہنسی مذاق چلتا رہتا ہے، ایک دوسرے کو برداشت کرنے سے زندگی سکون سے گذرے گی۔
آج نیوز کی پری افطار ٹرانسمیشن باران رحمت جاری ہے، اداکار شبیرجان اور ان کی اہلیہ فریدہ شبیر نے بطور مہمان شرکت کی۔
آج ٹی وی کی ’باران رحمت افطار ٹرانسمیشن‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک بہت بابرکت مہینہ ہے، اس مبارک ماہ میں قران پاک کا نزول ہوا تھا، تاک رات بھی اسےمبارک مہینے میں ہے، میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ رمضان میں بھرپور عبادات کی جائیں۔
شبیر جان نے کہا کہ ہمیں رمضان میں لوگوں کا خیال رکھنا چاہیے، اللہ سے تعلق مضبوط کرنا چاہیے، رمضان کے علاوہ باقی مہینوں میں بھی ہمیں نماز کی پابندی کرنی چاہیے، رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ بہت تیزی سے گزر جاتا ہے۔
اداکارہ فریدہ شبیر نے کہا کہ ہماری زندگی بہت اچھی گذررہی ہے، ہمارے ہاں افطار کا بڑا اہتمام کیا جاتا ہے، رمضان میں ہماری سروس ہوتی ہے، روزہ ہمیں صبر وتحمل سکھاتا ہے، ہمیں سوچنا چاہیے کہ کسی میں بری عادت ہے تو اس میں اچھی باتیں بھی تو ہیں۔ پروگرام کے دوران فریدہ شبیر نے منقبت بھی پیش کی۔
Comments are closed on this story.