’کہا گیا اعتراف کروگے تو سزا کم کروائی جائے گی‘: مصطفیٰ قتل کیس کے ملزم شیراز کے اعترافی بیان کی درخواست مسترد
کراچی میں مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کیس میں ایک اور پیش رفت سامنے آئی ہے، ملزم شیراز کو دفعہ 164 کے تحت اعترافی بیان ریکارڈ کرانے کے لیے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزم کو بیان دینے سے قبل سوچنے کے لیے ایک گھنٹے کا وقت دیا اور ریمارکس دیے کہ ’یہ زندگی اور موت کا معاملہ ہے، آپ اچھی طرح سوچ لیں۔‘
مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کا مقتول سے رقم تنازعے کا انکشاف، دوست کے نئے انکشافات
ملزم نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ اس پر اعترافی بیان دینے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ مجھے کہا گیا ہے اگر وہ اعتراف کر لوں تو کم سزا دی جائے گی۔
ملزم شیراز کے اس بیان پر عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کے اعترافی بیان کی درخواست مسترد کر دی۔
مصطفیٰ قتل کیس: ملزم ارمغان کی انٹیروگیشن رپورٹ منظر عام پر
شیراز نے عدالت میں کہا کہ وہ اس کیس کا گواہ ہے اور اس کے سامنے ملزم ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو قتل کیا تھا۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ وہ کچھ نہیں کر سکتا تھا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed on this story.