چاول کے پانی سے بالوں کو خوبصورت اور مضبوط بنائیں
بالوں کی مضبوطی اور صحت کے لیے مختلف مصنوعات اور علاج پر خرچ کرنے کی بجائے، آپ چاول کے پانی کا استعمال کرکے قدرتی طریقے سے بالوں کو بہتر بنا سکتی ہیں۔
چاول کا پانی بالوں کو ضروری وٹامنز، معدنیات اور امینو ایسڈ فراہم کرتا ہے، جو ان کی نشوونما کو فروغ دیتے ہیں اور بالوں کے گرنے کو روکتے ہیں۔
چاول کے پانی کا فائدہ
چاول کا پانی بالوں کے لیے بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ یہ بالوں کی ساخت اور صحت کو بہتر بناتا ہے، اور اس میں موجود وٹامن B اور E بالوں کی مرمت اور مضبوطی میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ، چاول کے پانی میں پایا جانے والا انوسیٹول بالوں کے ٹوٹنے کو روکتا ہے اور ان کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے۔
ماہِ رمضان میں ورزش کو اپنے معمولات میں کیسے شامل کریں؟
چاول کے پانی سے سر کی مالش کے فوائد
بالوں کومضبوط کرنا
چاول کا پانی کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور ہوتا ہے، جو خراب بالوں کی مرمت اور نئی نشوونما کی مدد کرتا ہے۔
بالوں کو ٹوٹنے سے روکنا
چاول کا پانی باقاعدگی سے استعمال کرنے سے بالوں کی نمی برقرار رہتی ہے اور ان کی ساخت بہتر ہوتی ہے، جس سے بالوں کے ٹوٹنے کی شرح کم ہوتی ہے۔
بالوں کو مضبوط بنانا
چاول کا پانی امینو ایسڈ اور انوسیٹول سے بھرپور ہوتا ہے، جو بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے اور بالوں کی حفاظت کرتا ہے۔
بدبو سے نجات
چاول کے پانی میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس بالوں کی خوشبو کو بہتر بناتے ہیں اور کسی قسم کے انفیکشن سے بھی نجات دلاتے ہیں۔
چاول کے پانی سے مالش کرنے کا طریقہ
ایک کپ چاول دھو کر پانی میں بھگو دیں۔
6 سے 8 گھنٹے بعد چاول سے پانی الگ کر لیں اور اسپرے بوتل میں ڈال کر بالوں پر اسپرے کریں۔
انگلیوں سے کھوپڑی کی مالش کریں اور 1 سے 2 گھنٹے بعد ہلکے شیمپو سے بال دھو لیں۔
اس عمل کو ہفتے میں 2-3 بار دہرائیں تاکہ بالوں کی صحت اور طاقت میں اضافہ ہو۔
چاول کے پانی کا ہیئر ماسک
ایلو ویرا اور چاول کا پانی
ایلو ویرا جیل کو چاول کے پانی میں ملا کر بالوں میں لگائیں۔ 30 منٹ بعد بال دھو لیں۔
میتھی کے بیجوں کا پانی اور چاول کا پانی
میتھی کے بیجوں کو پانی میں ابال کر چاول کے پانی میں مکس کریں، پھر سر کی مالش کریں تاکہ جڑوں کی مضبوطی میں اضافہ ہو۔
خشک آملہ اور چاول کا پانی
خشک آملہ کو چاول کے پانی میں بھگو کر، اس پانی سے شیمپو ملا کر بال دھوئیں۔ یہ بالوں کو ٹوٹنے سے بچاتا ہے اور ان کی چمک کو برقرار رکھتا ہے۔
چاول کا پانی بالوں کے لیے ایک قدرتی اور سستا علاج ہے جو آپ کی کھوپڑی کو مضبوط اور صحت مند بناتا ہے۔ اس کا استعمال آپ کو نہ صرف بالوں کی نشوونما میں مدد دیتا ہے بلکہ ان کی چمک اور مضبوطی بھی بڑھاتا ہے۔
Comments are closed on this story.