ایلون مسک کیخلاف احتجاجی مظاہروں میں 9 افراد گرفتار
ہفتے کے روز نیو یارک میں ٹیسلا ڈیلرشپ کے باہر احتجاج کے دوران 9 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ احتجاج ایلون مسک کے وفاقی ملازمین کو نکالے جانے کیخلاف کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق احتجاج کا نام ’ٹیسلا ٹیک ڈاؤن‘ تھا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، جو امریکا بھر میں ٹیسلا کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا حصہ تھا۔ احتجاجی مظاہرین نے روڈز بلاک کیں اور ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ایلون مسک کیخلاف احتجاج کیا جن پر لکھا تھا ٹیسلا جلاؤ، جمہوریت بچاؤ اور امریکا میں آمریت نامنظور۔
ایلون مسک کی ٹیم نے’غلطی سے’ خطرناک بیماری کو روکنے کا پلان کینسل کرا دیا
ایلون مسک ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت میں ”ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی“ (DOGE) کے سربراہ ہیں۔ وہ وفاقی حکومت کے دائرہ کار کو محدود کرنے کے منصوبے پر عمل کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں اب تک لاکھوں ملازمین کو نوکریوں سے محروم کیا جا چکا ہے جبکہ سینکڑوں امدادی معاہدے بھی ختم کر دیے گئے ہیں۔
کیا کوئی ایلون مسک سے ناخوش ہے؟ کابینہ اجلاس کے اراکین سے ٹرمپ کا سوال
رپورٹ کے مطابق احتجاج کے منتظمین نے شہریوں سے درخواست کی وہ ٹیسلا کے شیئرز فروخت کریں اور کمپنی کا مکمل بائیکاٹ کریں۔
ٹیسلا اور وائٹ ہاؤس کے ترجمانوں نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
Comments are closed on this story.