تین لاعلاج بیماریوں کو ٹھیک کرنے کا ایک واحد طریقہ
صحت زندگی کی سب سے قیمتی دولت ہے، جس کے بغیر کوئی بھی کامیابی یا خوشی مکمل نہیں ہو سکتی۔ ایک تندرست جسم نہ صرف روزمرہ کے کاموں کو بہتر انداز میں انجام دینے کی صلاحیت دیتا ہے بلکہ ذہنی سکون اور جذباتی استحکام کا بھی ضامن ہوتا ہے۔
آج نیوز کی خصوصی سحری ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر امِ راحیل نے جوکہ ایک نیچرو پیتھک ہیں بیماریوں کے خلاف طریقہ علاج بتاتے ہوئے کہا کہ کیونکہ یہ طریقہ علاج اندر سے ہیل کرتا ہے یا بنیاد کو ٹھیک کرنے کے عمل پر کام کرتا ہے تو فوری طور پر ظاہری نتائج نظر نہیں آتے لیکن یہ آپ کو صرف وقتی نہیں بلکہ دیرپا نتائج دیتا ہے اور مکمل طور پر شفا دیتا ہے۔
ڈاکٹر امِ راحیل نے کہا کہ آٹزم، اے ڈی ایچ ڈی اور او سی ڈی جیسے ذہنی و اعصابی مسائل کا مکمل علاج نہیں ہے لیکن ’مثبت طرزِ زندگی‘ سے انہیں ٹھیک کیا جاسکتا ہے اور ایسے مریضوں کی زندگی زیادہ بہتر اور خوشگوار بن سکتی ہے۔
طرزِ زندگی دراصل ایک مکمل ضابطہ حیات ہی ہے جو ہماری جسمانی اور ذہنی صحت پر گہرا اثر ڈالتا ہے۔
نیند کا صحیح معمول، صحت بخش خوراک، مثبت رویہ اور متحرک طرزِ زندگی نہ صرف عام افراد کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ آٹزم، اے ڈی ایچ ڈی، او سی ڈی اور پی ٹی ایس ڈی جیسے مسائل کا سامنا کرنے والوں کے لیے بھی بے حد ضروری ہے۔
اگرچہ طرزِ زندگی کی تبدیلیاں بہت اہم ہیں، لیکن پیشہ ورانہ مدد لینا بھی ضروری ہے۔ کونگنیٹو بیہیویئر تھراپی ، نیچروپیتھک علاج، اور سپورٹ گروپس ان بیماریوں میں بہتری لا سکتے ہیں۔
Comments are closed on this story.