Aaj News

جمعہ, اپريل 04, 2025  
05 Shawwal 1446  

آٹھ ماہ میں ایف بی آر کا ٹیکس شارٹ فال 604 ارب روپے تک پہنچ گیا

ٹیکس وصولیوں میں کمی کے باعث حکومت کے لیے مالیاتی اہداف کا حصول مزید مشکل ہو گیا
شائع 03 مارچ 2025 10:35am

رواں مالی سال کے آٹھ ماہ میں ایف بی آر کا ٹیکس شارٹ فال چھ سو چار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے اکتیس مارچ تک 91 کھرب 68 ارب روپے ٹیکس وصولی پر اتفاق کیا گیا ہے، جسے پورا کرنے کے لیے رواں ماہ 18 کھرب 25 ارب روپے کی وصولی درکار ہے۔

جولائی سے فروری 2025 تک ایف بی آر کی مجموعی ٹیکس وصولی 73 کھرب 43 ارب روپے رہی، جبکہ اس کا ہدف 79 کھرب 47 ارب روپے تھا۔ فروری کے مہینے میں صرف 847 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، جو مقررہ ہدف سے 136 ارب روپے کم رہا۔

ٹیکس وصولیوں میں کمی کے باعث حکومت کے لیے مالیاتی اہداف کا حصول مزید مشکل ہو گیا ہے، جبکہ مالیاتی خسارہ پورا کرنے کے لیے اضافی اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔

FBR Tax Short Fall