Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

بھارتی کپتان روہت شرما کا موٹاپا دو سیاسی جماعتوں میں جھگڑا کروا گیا

جو راہول گاندھی کی کپتانی میں 90 الیکشنز ہار چکے وہ روہت شرما کی کپتانی کو غیر متاثر کن کہہ رہے ہیں، بی جے پی رہنما کی تنقید
شائع 03 مارچ 2025 10:24am

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا موٹاپا بھارتی کی دو سیاسی پارٹیوں کے درمیان جھگڑے کا سبب بن گیا۔

روہت شرما کے موٹاپے کو لیکر اس سے قبل بھی مختلف تبصرے سامنے آتے رہے ہیں جن میں انہیں اپنا وزن کم کرنے کا مشورہ دیا جا چکا ہے۔

متعدد سابق بھارتی کھلاڑی بھی روہت شرما کو ان کے موٹاپے پر طعنے تک دے چکے ہیں۔ وہیں اب بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس کی ترجمان ڈاکٹر شمع محمد نے روہت شرما کو موٹا کہہ کر پکارا ہے۔

کانگریس کی ترجمان شمع محمد نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما پر تنقید کرتے ہوئے ہنگامہ برپا کردیا۔ انہوں نے ایکس پر کہا کہ روہت شرما کا وزن زیادہ ہے اور وہ اب تک سب سے غیر متاثر کن کپتان ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر شمع محمد نے روہت شرما کے نیوزی لینڈ کے خلاف 15 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد یہ ریمارکس دیے۔

کانگریس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ روہت شرما کھلاڑی کے لحاظ سے موٹے ہیں، انہیں وزن کم کرنے کی ضرورت ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں کون کس کا سامنا کرے گا؟ فیصلہ ہوگیا

کانگریس ترجمان ڈاکٹر شمع محمد کے روہت شرما سے متعلق تبصرے کو بی جے پی رہنماؤں اور کرکٹ شائقین کی جانب سے فوری طور پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

جب کسی نے روہت شرما کو ”عالمی معیار کا کھلاڑی“ کہا تو کانگریس ترجمان شمع محمد نے اس خیال کو مسترد کرتے ہوئے سوال کیا ان کی لیگیسی سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ، ایم ایس دھونی، ویرات کوہلی اور کپل دیو جیسے کرکٹ لیجنڈز کے مقابلے میں کیسی ہے۔

بعد ازاں کانگریس ترجمان پر بی جے پی نے فوری طور کانگریس کو ردعمل دیتے ہوئے ”جسمانی شرمندگی“ اور بھارت کو ورلڈ کپ جتانے والے کی بے عزتی کا الزام لگایا۔ بی جے پی لیڈر رادھیکا کھیرا نے کہا کہ کانگریس ​​پارٹی “برسوں سے بھارتی کھلاڑیوں کی تذلیل کرتی رہی ہے۔

گلین فلپس کا شاندار کیچ، کوہلی کے ناراض مداحوں نے غلط PHILIPS کو آڑے ہاتھوں لے لیا

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی رہنما رادھیکا کھیرا نے راہول گاندھی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جہاں روہت شرما نے ہندوستان کو ورلڈ کپ جتوایا، وہیں راہول گاندھی مسائل پیدا کیے بغیر اپنی پارٹی کو بھی نہیں سنبھال سکے۔

ترجمان بی جے پی نے کہا کہ جو راہول گاندھی کی کپتانی میں 90 الیکشنز ہار چکے وہ روہت شرما کی کپتانی کو غیر متاثر کن کہہ رہے ہیں، کانگریس کے ریمارکس روہت شرما کی جسامت کا مذاق اڑانے کے مترادف ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی کانگریس کی ترجمان کے ریمارکس کو نامناسب قرار دیا گیا۔

rohit sharma

rohit sharma fat