Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

گلین فلپس کا شاندار کیچ، کوہلی کے ناراض مداحوں نے غلط PHILIPS کو آڑے ہاتھوں لے لیا

گلین فلپس کے شاندار کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
شائع 03 مارچ 2025 10:04am

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اے کے آخری میچ میں بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کا شاندار کیچ پکڑنے والے کیوی فیلڈر گلین فلپس سوشل میڈیا کی زینت بن گئے۔

تاہم بھارتی سوشل میڈیا صارفین ویرات کوہلی کا کیچ لینے والے فلپس کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنانے لگے مگر انہوں نے گلین فلپس کے بجائے غلط فلپس کو نشانہ بنا ڈالا۔

اتوار کو بھارتی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اے کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف مدمقابل تھی۔ یہ میچ دبئی میں کھیلا گیا۔

نیوزی لینڈ کے گلین فلپس نے کوہلی کا پوائنٹ پوزیشن پر بہترین کیچ لیا جس پر کوہلی بھی حیران نظر آئے۔

فلپس کے بہترین کیچ لینے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، خصوصاً انسٹاگرام پرکوہلی کے ناراض مداحوں نے اپنی مایوسی کا اظہار کیا اور غلط فلپس کو تنقید نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کوہلی کے فینز نے گلین فلپس کے بجائے الیکٹرونک آئٹمز کے برانڈ“PHILIPS“کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف تبصرے کیے۔

ایک صارف نے الیکٹرونک برانڈ ’philipsindia‘ کی پوسٹ کے نیچے کمنٹ میں لکھا کہ کوہلی کو آؤٹ کو کیوں کیا؟

گلین فلپس کا شاندار کن کیچ، کوہلی کے آؤٹ ہونے پر انوشکا ہکا بکا، ویڈیو وائرل

تاہم دوسرے صارف نے کمنٹ کرنے والے کوہلی فین کو درست کیا کہ یہ وہ فلپس کا اکاؤنٹ نہیں جس نے کوہلی کا کیچ کیا۔

کوہلی کے متعدد فینز نے الیکٹرونک برانڈ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو گلین فلپس کا اکاؤنٹ سمجھ کر کمنٹ کرتے ہوئے کیچ کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا۔

گلین فلپس کے شاندار کیچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دی۔

virat kohli

glenn phillips

best catch