کینسر سے لڑتی حنا خان نے پہلا روزہ کیسے گزارا؟ خوبصورت مناظر دیکھئے
حنا خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریزپر رمضان 2025 کے آغاز کے موقع پر اپنے معمولات شیئر کیے۔
صحت کے کئی چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود اداکارہ حنا خان نے بھی اس مقدس مہینے میں روزے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے اپنے رمضان کے معمولات کو شیئرکیا۔ اداکارہ نے رمضان کے پہلے روزےکے بعد سوشل میڈیا پر سحری سے افطاری تک کا سفر دکھایا۔
انہوں نے افطاری کے لئے سبز شلوار قمیض کا انتخاب کیا اور شاندار جھمکوں کے ساتھ اپنی خوبصورتی کو چارچاند لگادیے۔ حنا خان کی افطاری کی میز پر مختلف مزیدار کھانے موجود تھے، جسے دیکھ کر ہر کوئی بھوک محسوس کر رہا تھا۔
بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر اچانک کیوں فعال ہوئیں- دلچسپ پس منظر
حنا خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا، ”رمضان مبارک… کیسی لگ رہی ہوں؟ پہلا دن: سحری سے افطاری تک کا خوبصورت سفر… الحمدللہ… دعا میں یاد رکھئے گا۔“
اس کے علاوہ، حنا نے اپنے رمضان کے معمولات پر ایک نظر ڈالی اور اپنے روزمرہ کی ورزش کے سیشن کا کلپ شیئر کیا۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ وہ رمضان کے دوران اپنے معمولات کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
رمضان میں قوت سماعت و گویائی سے محروم افراد آسانی کیلئے ’کنیکٹ ہئیر‘ سے جڑیں
حنا خان نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا، ”کیا آپ روزہ رکھ رہے ہیں؟ خیر، میں روزے سے ہوں، الحمدللہ۔“
اس سے قبل حنا خان نے اپنی صحت یابی کے مشکل مرحلے پر بات کی تھی، خاص طور پر ایک بڑی سرجری کے بعد اسے جاری رکھنا مشکل لگا تھا۔ انہوں نے اس بارے میں انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ، صحت یابی کے اس مشکل مرحلے سے گزرنا ان کے لیے مشکل رہا ہے۔
حنا خان نے اپنی پچھلی پوسٹ میں تابکاری کے اثرات سے ہونے والے جلد کے داغوں کے بارے میں بھی بات کی، جسے وہ ”ریڈی ایشن برنز“ کہتی ہیں۔ انہوں نے اس بارے میں لکھا، “یہ ٹھیک ہے، وقت کے ساتھ نشانات ختم ہو جائیں گے اور ہم اس سے گزر جائیں گے… ہزاروں خوبصورت چیزیں آپ کا انتظار کر رہی ہیں۔
Comments are closed on this story.