برطانوی خیراتی ادارے پر حماس کو فنڈز فراہم کرنے کا الزام
برطانوی خیراتی ادارے پر حماس کو فنڈز فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جس کے بعد پولیس کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی خیراتی ادارے پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس کے فنڈز غزہ میں صحیح جگہ نہیں پہنچے، ادارے کو پولیس تحقیقات کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فنڈز حماس کو مدد فراہم کرنے کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانوی خیراتی ادارہ خاص طور پر بچوں کو مالی امداد فراہم کرتا ہے۔
حماس کا جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں توسیع سے انکار
امداد 7 اکتوبر 2023ء کے بعد اسرائیلی کارروائی کے دوران غزہ بھیجی گئی تھی۔
ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق برطانوی خیراتی ادارے سیو ون لائف سے متعلق اطلاع انسداد دہشت گردی پولیس کو دی گئی ہے کیونکہ خدشات ہیں کہ تنظیم کی جانب سے بچوں کو دی جانے والی رقم میں سے کچھ حصہ حماس کو فراہم کیا جا رہا ہے۔
لندن میں قائم خیراتی ادارے نے گزشتہ چار سالوں میں تقریباً 2 ملین پاؤنڈ جمع کیے۔ برطانوی خیراتی ادارے کی سرگرمیوں سے متعلق جمعرات کے روز میٹرو پولیٹن پولیس کو حکومت کے آن لائن سسٹم کے ذریعے ایسے مواد کی رپورٹنگ کے لیے شکایت کی گئی جو انتہا پسندی کو فروغ دیتا ہے۔
اسرائیل حماس کے مابین غزہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ مکمل، قطرمیں فریقین کی اہم بیٹھک
پولیس کو درج شکایت میں کہا گیا کہ ایک برطانوی رجسٹرڈ خیراتی ادارہ ہے جو ترکی میں ایک نامعلوم شخص کے ذریعے غزہ کو رقم بھیج رہا ہے۔ یہ معاملہ مشکوک لگتا ہے۔
شکایت کنندہ کی جانب سے خیراتی ادارے کی اس سرگرمی کیخلاف تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.