مارک زکربرگ کا پرانا ’ہوڈی‘ نیلامی میں 41 لاکھ سے زائد میں فروخت
میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مارک زکربرگ کی ایک پرانی ہوڈی گزشتہ ہفتے نیلامی میں 15 ہزار ڈالر (پاکستانی روپے41 لاکھ ) سے زائد میں فروخت ہوگئی۔
بزنس انسائیڈر کے مطابق فیس بک کے ابتدائی دنوں کی مارک زکربرگ کی پرانی اور پسندیدہ ہوڈی نیلامی میں فروخت ہوئی، اور یہ میٹا کے بانی کے ہاتھ سے لکھے ہوئے پیغام کے ساتھ سامنے آئی۔
رپورٹ کے مطابق فیس بک سٹیشنری پر لکھے گئے مارک زکربرگ کے نوٹ میں کہا گیا ہے، “یہ میری پسندیدہ پرانی فیس بک ہوڈیز میں سے ایک ہے۔ میں نے اسے ابتدائی دنوں میں بہت پہنا تھا۔ یہاں تک کہ اس کے اندر ہمارا اصل مشن کا بیان بھی ہے۔ لطف اٹھائیں!
فیس بک کے بانی کا اہلیہ کو سالگرہ پر بڑا سرپرائز
مارک زکربرگ کی پرانی ہوڈی ایک ایسے خریدار کو فروخت کی گئی جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ مارک زکربرگ کی ہوڈی جمعرات کو جولینز آکشنز نے ان کی اسپاٹ لائٹ ”ہسٹری اینڈ ٹیکنالوجی“ آکشن کے حصے کے طور پر فروخت کی تھی۔
مارک زکربرگ کی’ گولڈ چین’ کے پیچھے چھپا اہم راز سامنے آگیا
ہوڈی ایک ہزار ڈالر سے 2 ہزار ڈالر کے درمیان فروخت ہونے کی توقع تھی، تاہم 22 بولیاں ملنے کے بعد یہ 15,875 ڈالر میں فروخت ہوئی۔
Comments are closed on this story.