Aaj News

اتوار, اپريل 06, 2025  
07 Shawwal 1446  

ہم اور آفاق احمد کئی چیزوں پر ایک ساتھ بات کر رہے ہیں، فاروق ستار

اگر کراچی چلتا ہے تو اسلام آباد اور راولپنڈی بھی چلتا ہے، فاروق ستار
شائع 03 مارچ 2025 09:06am
Did Afaq Ahmed raise the right voice against the dumper mafia? - Farooq Sattar - Baran-e-Rehmat

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل سیاست میں ہے، اور تمام جماعتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔

فاروق ستار کی آج نیوز کی سحری ٹرانسمیشن میں خصوصی شرکت کے دوران موجودہ معاشی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تیل، بجلی اور گیس کی قیمتیں ساتویں آسمان سے بھی اوپر جا چکی ہیں، جس کا براہ راست اثر عام عوام پر پڑ رہا ہے۔ فاروق ستار نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پنشنرز کے حقوق کے لیے بھی بھرپور آواز بلند کر رہی ہے۔

فاروق ستار نے ایم کیو ایم کی سیاسی حیثیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ سمجھ رہے ہیں کہ ایم کیو ایم کا وجود ختم ہوگیا ہے، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ انہوں نے تنظیم نو کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں نئے لوگوں کو شامل کرنا چاہیے تاکہ مزید مضبوطی حاصل ہو۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی معاشی سرگرمیاں پورے ملک کو متاثر کرتی ہیں، اگر کراچی چلتا ہے تو اسلام آباد اور راولپنڈی بھی چلتا ہے۔

انہوں نے حالیہ کنٹینرز جلنے کے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کا الزام بھی ہم پر لگا دیا گیا، حالانکہ ان واقعات سے ہر پاکستانی متاثر ہوا ہے۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ وہ اور آفاق احمد کئی امور پر ایک ساتھ بات کر رہے ہیں اور کچھ معاملات میں یکساں موقف رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دن کے اوقات میں کنٹینرز کے چلنے پر پابندی ہے، اس کے باوجود یہ سڑکوں پر نظر آتے ہیں، جو قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

MQM Pakistan

Farooq Sattar

Afaq Ahmed

Aaj News Ramadan Transmission

Baran e Rehmat