Aaj News

جمعہ, مئ 09, 2025  
11 Dhul-Qadah 1446  

پاکستان فٹبال کیلئے اچھی خبر، فیفا نے پی ایف ایف کی رکنیت بحال کر دی

پی ایف ایف کانگریس نے فیفا کی ترامیم کو منظور کر لیا
شائع 03 مارچ 2025 08:59am

فٹبال کی عالمی تنظیم ”فیفا“ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت بحال کر دی، جبکہ پاکستان کی ٹیموں پر انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت پر عائد پابندی بھی ختم کر دی گئی۔

فیفا نے گزشتہ ماہ پی ایف ایف آئین میں اپنی متعارف کردہ ترامیم شامل نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

تاہم، پی ایف ایف کانگریس نے اپنے خصوصی اجلاس میں فیفا کی ترامیم کو منظور کر لیا، جس کے بعد فیفا نے باضابطہ طور پر پاکستان کی معطلی ختم کرنے کا اعلان کیا۔

فیفا کی ترامیم کا مقصد پاکستان فٹبال میں شفاف اور جمہوری انتخابات کو یقینی بنانا ہے۔

پاکستان کو اس سے قبل 2021 میں بھی فیفا کی معطلی کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم اب ایک بار پھر عالمی سطح پر پاکستان فٹبال کی راہیں کھل گئی ہیں۔

FIFA

Pakistan Football Federation (PFF)