حماس کا جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں توسیع سے انکار
حماس کے سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیل جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں توسیع پر راضی نہیں ہے۔ اسرائیلی یرغمالیوں کو معاہدے کے تحت مرحلہ وار رہا کیا جائے گا۔
ادھر اسرائیل نے حماس سے جنگ بندی میں توسیع کے امریکی منصوبے پر اتفاق کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ ہفتے کے روز ختم ہوگیا تھا۔
وہیں اسرائیل نے جنگ بندی کا معاہدہ ختم ہوتے ہی غزہ میں امداد اور سامان کی ترسیل روک دی۔
اسرائیلی فورسز کی شمالی غزہ اور خان یونس میں بمباری، 5 فلسطینی شہید
قطر کی جانب سے غزہ میں انسانی امداد روکنے کے اسرائیلی فیصلے کی مذمت کی گئی ہے۔
قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی امداد روکنا جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے اسرائیلی حکومت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے لیے ایلچی اسٹیو وٹکوف کی تجویز کو اپناتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کو رمضان اور یہودی تہوار پاس اوور کے دوران توسیع دینے پر اتفاق کیا تھا، یہ اعلان وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر نے اتوار کی صبح جنگ بندی کے پہلے مرحلے کی مدت ختم ہونے کے چند گھنٹے بعد جاری کیا تھا۔
Comments are closed on this story.