شجاع اسد اور سلمان خان کے موازنے پر بھارتی مداح برہم
پاکستانی ڈرامہ ریویو شو کی جج اور معروف اداکارہ نادیہ خان نے ایک بار پھر اپنے متنازعہ بیان سے ہلچل مچا دی ہے۔ نادیہ خان نے پاکستانی اداکار شجاع اسد کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہیں بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان سے بہتر اداکار قرار دے دیا۔
پاکستانی ڈرامہ ریویو شو ”کیا ڈرامہ ہے“ ڈراموں اور ٹیلی ویژن کے اداکاروں پر متنازع تبصروں کے لیے جانا جاتا ہے۔ نادیہ خان، مرینہ خان اور عتیقہ اوڈھو سمیت ججز اداکاروں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے سے گریز نہیں کرتے۔ زیادہ تر، وہ پاکستانی اداکاروں کو بالی ووڈ کے ستاروں سے موازنہ کرکے ان کی تعریف کرتے ہیں، ہمیشہ پاکستانی اداکاروں کو اونچا درجہ دیتے ہیں۔
انٹرنیٹ پر دھوم مچانے والی یہ باڈی بلڈر دُلہن کون؟
چند ماہ قبل نادیہ نے کہا تھا کہ بھارت نے پاکستانی اداکاروں پر پابندی اس لیے لگائی کیونکہ وہ ان سے ڈرتے تھے۔ اب، نادیہ شجاع اسد کے بارے میں ایک اور غیر معمولی بیان کے ساتھ واپس آگئی ہیں۔
نادیہ خان کا کہنا تھا کہ، کسی نے مجھ سے کہا کہ شجاع سلمان خان جیسے لگتے ہیں۔ جی ہاں، وہ نوجوان سلمان خان جیسا لگتا ہے، وہ ایک سپر اسٹار ہے لیکن شجاع سلمان خان سے کہیں بہتر اداکار ہے۔ اداکاری اور فن کے حوالے سے وہ بہت آگے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ، اس میں کوئی شک نہیں کہ سلمان خان ایک بہت بڑے اسٹار ہیں لیکن جہاں تک اداکاری کا تعلق ہے شجاع نے سلمان خان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ وہ نیچرل اداکار ہیں۔
بالی ووڈ گلوکارہ شریا گھوشال کا ایکس اکاؤنٹ ہیک
نادیہ خان کا یہ بیان بھارتی شائقین کے لیے انتہائی متنازع بن گیا، جنہوں نے ان پر شدید تنقید کی۔ بھارتی مداحوں کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداکاروں کو اپنے آپ کو ہندوستانی اداکاروں سے موازنہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
ایک بھارتی سوشل میڈیا صارف نے لکھا، ”پاکستانی لوگ اپنے اداکاروں کو اتنا بڑھا چڑھا کر کیوں پیش کرتے ہیں؟ ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔“ کچھ دیگر مداحوں نے نادیہ خان کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر نادیہ نے بھارت میں ایسا بیان دیا ہوتا، تو انہیں فوری طور پر باہر نکال دیا جاتا۔
کئی اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی نادیہ خان کے اس بیان پر تنقید کی اور کہا کہ ایسا تبصرہ عقل سے عاری ہے۔ ایک صارف نے تو نادیہ خان کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی بینائی چیک کروائیں۔
Comments are closed on this story.