برطانیہ کا روسی منجمند اثاثوں کے منافع سے یوکرین کی مدد کرنے کا اعلان
برطانیوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ یورپی ممالک یوکرین کے لیے یک زبان ہیں، دفاعی طورپرمضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے، برطانوی وزیراعظم کا روسی منجمد اثاثوں کے منافع سے یوکرین کی مدد کا اعلان۔ پلان امریکا سے بھی شیئرکیا جائے گا۔
لندن میں منعقدہ اجلاس سے برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کیلئے اچھے نتائج حاصل کرنا صرف صحیح اور غلط کا معاملہ نہیں۔ یورپ کو یوکرین کی سلامتی کیلئے دفاعی کوششیں بڑھانا ہوں گی۔
سرکیئر اسٹارمر نے کہا کہ اچھے نتائج تمام یورپی اقوام اور دوسرے لوگوں کی سلامتی کیلئے بھی ضروری ہیں۔
برطانوی وزیراعظم ای پوسٹ سمٹ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کے سربراہان نے یوکرین کی بھرپورحمایت کا اعیادہ کیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے روسی منجمد اثاثوں کے منافع سے یوکرین کی مدد کا اعلان کردیا، پلان امریکا کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ، یوکرین سمیت پورے یورب کی سیکیورٹی چاہتا ہے، جنگ روکنے کیلئے ملکر پلان بنائیں گے۔
سرکیئر اسٹارمر نے مزید کہا کہ یہ پلان امریکا سے بھی شیئر کیا جائے گا، تمام پارٹنرزنے یوکرین کو مضبوط کرنے پراتفاق کیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ہم یوکرین کی معاونت کو دگنا کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ برطانیہ روسی منجمد اثاثوں کے منافع سے یوکرین کی مدد کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین کو اس منافع سے ایک اعشاریہ 6 ارب پاؤنڈ دیں گے، ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔
اسٹارمر نے کہا کہ اب کوئی بھی معاہدہ کمزوری کے ساتھ نہیں ہوگا، ہم روس پر معاشی دباؤ بڑھائیں گے، ایسا امن معاہدہ ہو جو یوکرین کی سیکیورٹی کو یقینی بنائےگا۔
برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم یوکرین کی اپنی دفاعی صلاحیت بڑھائیں گے، امریکا برطانیہ کا بااعتماد پارٹنر ہے۔
Comments are closed on this story.