پنجاب کے ادارے مطلوب معلومات کا نصف ویب سائٹ پر لگاتے ہیں، فافن
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب کے سرکاری ادارے شفافیت میں ذرا بہتر ہیں۔
فافن نے تازہ رپورٹ میں کہا گیا کہ صوبہ پنجاب کے سرکاری اداروں میں شفافیت بہتر ہوئی ہے تاہم اس میں اب بھی خلا موجود ہے، شفافیت کے حوالے سے فافن نے رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق صوبے میں عوامی ادارے سرکاری ویب سائٹس پر مطلوبہ معلومات کا تقریباً نصف ظاہر کرتے ہیں، حکومت شفافیت بہتربنانے کیلئے ضروری اقدامات کرے۔
الیکشن ٹربیونلز کی کارکردگی پر فافن کی ایک اور تفصیلی رپورٹ جاری
فافن کی رپورٹ کے مطابق ادارہ جاتی شفافیت اور مس انفارمیشن بارے بھی کافی سقم پائے جاتے ہیں، سرکاری اور مستند معلومات کی عدم موجودگی قیاس آرائیوں، افواہوں اورمفروضوں کوجنم دیتی ہے،غلط معلومات کی وجہ سے ادارہ جاتی اعتبارمجروح ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی شفافیت کی سطح وفاقی حکومت سے بہتر ہے، حکومتی ادارے مستند معلومات کو بہتر طورپرشیئرکرنے کے لیےٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں۔
فافن کی پاکستان کے انتخابی نتائج بارے سال 2002 تا2024 تک کی رپورٹ جاری
پنجاب سیکرٹریٹ کے محکمے شفافیت کی قیادت کرتے ہیں، معلومات کوفعال طورپر دستیاب کررہے ہیں، سیکرٹریٹ سے منسلک محکمے مطلوبہ معلومات کا 53فیصد، خودمختارادارے 51فیصد ، خصوصی ادارے 49 فیصد اورسرکاری کمپنیاں 37 فیصد ظاہرکرتے ہیں۔
فافن رپورٹ کے مطابق 253عوامی اداروں میں، صوبائی انسانی حقوق اور اقلیتی امور کا محکمہ، پنجاب جیل خانہ جات، اور یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزلاہور، 80 فیصد سے زیادہ تعمیل کے ساتھ سرفہرست رہے۔
فافن اپنی سفارشات کوعام کریگا، جو شفافیت پرحکومت کی توجہ کوبہتربنانے کیلئے ضروری ہیں، پاکستان میں 111ملین سے زیادہ انٹرنیٹ صارفین کیساتھ مستند معلومات کو فعال طورپرشیئرکرنے کیلئے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں۔
Comments are closed on this story.