Aaj News

اتوار, مارچ 23, 2025  
22 Ramadan 1446  

نوشہرو فیروز: جوڈیشل لاک اپ مورو سے 2 قیدی چھت میں سوراخ کرکے فرار

سیکیورٹی انچارج گرفتار، قیدیوں پر منشیات اور چوری کے مقدمات درج ہیں، پولیس حکام
شائع 02 مارچ 2025 10:42pm

سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں جوڈیشل لاک اپ مورو سے منشیات چوری کے مقدمات میں گرفتار 2 قیدی چھت میں سوراخ کر کے فرار ہوگئے جبکہ سیکیورٹی انچارج کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق نوشہرو فیروز کے جوڈیشل لاک اپ مورو سے 2 قیدی فرار ہوگئے، دونوں ملزمان چھت میں سوراخ کرکے فرار ہوئے۔

گجرات میں گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

پولیس کی بھاری نفری سب جیل پہنچ گئی، غفلت برتنے پر جوڈیشل لاک اپ کے سیکیورٹی انچارج اسماعیل ملک کو گرفتار کرلیا گیا۔

راولپنڈی: پولیس کا مقابلے میں 13 سالہ نوجوان کی ہلاکت کا دعویٰ، لواحقین کا جعلی مقابلے کا الزام

پولیس نے بتایا کہ مفرور ملزمان میں سلیم خاصخیلی اور عمران تارڑ شامل تھے، قیدیوں پر منشیات اور چوری کے مقدمات درج ہیں، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

sindh

Sindh Police

accused