یقین نہیں تھا ہمیں یوکرین کا امریکا سے دفاع کرنا پڑے گا، جرمن صدر
جرمن صدر والٹراسٹین مائر نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں جو منظر پیش آیا اس نے میری سانسیں روک دیں، میں یقین نہیں کر سکتا تھا کہ ہمیں یوکرین کا امریکا سے بھی دفاع کرنا پڑے گا۔
عالمی میڈیا کے مطابق جرمن صدر فرانک والٹر اسٹین مائر نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں کیے گئے اپنے جھگڑے پر مبنی انٹرویو کو توقعات سے بڑھ کر قرار دیا۔
اسٹائن مائر نے جرمن خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب دنیا کے سامنے شراکت داروں کی توہین کی جاتی ہے تو سفارت کاری ناکام ہو جاتی ہے۔
جرمن صدر نے مزید کہا کہ یورپی باشندے آزادی، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے پرعزم ہیں۔
دوسری جانب جرمن وزیرخارجہ اینالینا بیربوک نے کہا ہے یوکرین کی حمایت کے لیے پولینڈ، فرانس اور دیگر ملکوں سے مل کر کام کریں گے۔
اینالینا بیربوک نے یوکرین کے لیے جرمن حمایت کو فوری طور پر بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک پولینڈ، فرانس اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کیف کے دفاع کی حمایت کرے گا۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یورپ کو اپنے دفاع کی حمایت میں سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے جمعہ کو ٹرمپ نے زیلنسکی پر روس کے ساتھ امن معاہدے پر بات چیت سے انکار کرتے ہوئے عالمی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا تھا۔
ٹرمپ نے زیلنسکی پر یہ الزام بھی لگایا تھا کہ وہ تیسری جنگ عظیم شروع ہونے پر جوا کھیل رہے اور لاکھوں لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
Comments are closed on this story.