Aaj News

جمعرات, اپريل 10, 2025  
11 Shawwal 1446  

سحری میں آپ کے گھر گیس کیوں نہیں آرہی؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

رمضان میں لاکھوں لوگوں کےگیس استعمال کرنے سے لوڈشیڈنگ اور پریشر کے مسائل ہوتے، ترجمان گیس کمپنی
شائع 02 مارچ 2025 09:03pm

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی سلمان صدیقی نے کہا ہے کہ ہم سحری اور افطار کے اوقات میں 100 فیصد تک گیس فراہم نہیں کر پا رہے، کیونکہ ہم گیس کی قلت کے حوالے سے میڈیا کو بتاتے رہے ہیں، ملک میں گیس کے ذخائر میں کمی، ڈیمانڈ اور سپلائی کے مسائل درپیش ہیں، رمضان المبارک میں لاکھوں لوگوں کے بیک وقت گیس استعمال کرنے سے گیس لوڈشیڈنگ اور پریشر کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

آج ٹی وی کی ’افطار ٹرانسمیشن ود سدرہ اقبال‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان صدیقی نے کہا کہ کچھ گھنٹے گیس بند کرکے ہم گیس پریشرکی بہتری کی کوشش کرتے ہیں تاہم ہمیں کافی مسائل درپیش ہیں، گیس کمی کے باعث 100 فیصد سپلائی ممکن نہیں ہوپاتی ہے۔

رمضان میں گیس کب اور کتنی دیر ملے گی

انہوں نے کہا کہ شہر کے متعددعلاقوں سے صبح سحری کے اوقات میں گیس پریشر کی کمی کے حوالے سے شکایات آئی ہیں، جس سے لوگوں کو کافی تکلیف ہوئی ہے، رمضان میں لاکھوں لوگ بیک وقت ایک ساتھ گیس استعمال کرتے ہیں، جبکہ گیارہ مہینوں میں لوگ صبح، دوپہر اور شام کے اوقات میں گیس اپنے حساب سے استعمال کرتے ہیں۔

رمضان المبارک کے دوران کن اوقات میں گیس ملے گی؟ شیڈول جاری

سلمان صدیقی نے کہا کہ رمضان میں سحری اور افطار سے قبل اور بعد بہت زیادہ گیس استعمال ہوتی ہے، ایک گھر میں دو دو، تین تین چولہے استعمال ہوتے ہیں جس کی وجہ سے لوڈ بہت بڑھ جاتا ہے، شہری رمضان میں گیس کا استعمال احتیاط سے کریں تاکہ دوسروں کو تکلیف نہ ہو۔

AAJ NEWS

Aaj News program

TV Show

aaj Tv

Ramadan 2025