Aaj News

منگل, اپريل 01, 2025  
02 Shawwal 1446  

بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر اچانک کیوں فعال ہوئیں، دلچسپ پس منظر

میرا پانچ سال سے یوٹیوب چینل تھا، آج ٹی وی کی 'باران رحمت افطار ٹرانسمیشن' میں گفتگو
اپ ڈیٹ 03 مارچ 2025 11:42am

بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر اچانک کیوں فعال ہوئیں، دلچسپ پس منظر سامنے آگیا۔ معروف ٹی وی اداکارہ نے کہا کہ ہے کہ میرا پانچ سال سے یوٹیوب چینل تھا، میری بیٹی نریمان نے میراچینل بنایا تھا، مجھے نہیں سمجھ آرہا تھا کہ اس کا کیا کرنا ہے۔

آج ٹی وی کی ’باران رحمت افطار ٹرانسمیشن‘ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف ٹی وی اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہاکہ میری بیٹی روز کہتی تھی کہ اماں آپ کچھ بناتی کیوں نہیں؟ میں اس سے بولتی تھی میں کیا بنائوں، میرا ایکٹنگ کا کام بھی اتنا ہوتا ہے، ایک ڈیڑھ سال پہلے مجھے غصہ آیا، تو میں نے کہا کہ ٹھہر جاؤ، اس کے بعد میں نے ویلاگ بنانا شروع کر دیئے۔

انہوں نے کہاکہ اب میں جہاں سے گزرتی ہوں، دوچار باتیں بنالیتی ہوں، لوگوں کا پیار تو تھا ہی، ایک رشتہ بنا ہوا ہے، مجھے نیا رشتہ بنانے کی ضرورت نہیں تھی، لوگ دیکھتے ہیں اور میری ویڈیوز پر پسند کرتے ہوئے کمنٹس بھی دیتے ہیں۔

سینئر اداکارہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگ عجیب وغریب کام کررہے ہیں، ان کو میرا مشورہ ہے کہ جو بھی کریں ذراعقل شعور کے ساتھ کریں، ہم تو خیر کسی اور دنیا کے لوگ ہیں، اور بعض ویڈیوز میں دیکھتے ہیں کہ یہ کون سی مخلوقیں ہیں اور وہ کروڑوں اربوں بنا رہے ہیں اور پتا ہی نہیں وہ کیا کر رہے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ میں کسی کا نام نہیں لیتی، میں ایک دن ڈھونڈ رہی تھی کہ وہ کوئی یو ٹیوبر ہیں یا ٹک ٹاکر ہیں؟ ان کو دیکھ کر حیران رہ جاتی ہوں کہ یہ کون لوگ ہیں، میں ان کو کہاں دیکھوں، اور ان کو کون لوگ دیکھتے ہیں، مجھے نہیں پتا؟

بشریٰ انصاری نے کہا کہ میں بہت سارے یوٹیوبرز کا کونٹینٹ دیکھتی ہوں، میں حیران ہوتی ہوں، میں ان پر نہیں بلکہ ان پر حیران ہوتی ہوں جو ان کو دیکھ رہے ہیں، ان پر حیرت ہوتی ہے، میں ان کی عقل پر حیران ہوں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ کون لوگ ہیں جو اٹھ کر آگئے ہیں جن کو بات کرنا بھی نہیں آتی ہے، ان کی شادیوں پر میں نے دیکھا ہے کہ کروڑوں روپے کی گاڑیاں ہیں، حیرت ہوتی ہے۔

AAJ NEWS

Aaj News program

TV Show

aaj Tv