Aaj News

جمعرات, مارچ 13, 2025  
12 Ramadan 1446  

گجرات میں گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

آئی جی پنجاب کا نوٹس، آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب، ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم
شائع 02 مارچ 2025 07:27pm

گجرات کے نواحی علاقے ڈنگہ میں گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پنجاب کے شہر گجرات کے نواحی علاقے ڈنگہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے مں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

آئی جی پنجاب عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی پنجاب نے ڈی پی او گجرات کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

firing

punjab

Gujrat

IG Punjab Usman Anwar