Aaj News

جمعہ, اپريل 04, 2025  
05 Shawwal 1446  

متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہری پر قسمت مہربان

قرعہ اندازی میں 1 کروڑ 90 لاکھ روپے سے زائد کی لاٹری جیت لی
شائع 02 مارچ 2025 07:16pm

متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اور پرتگالی تارکین وطن نے ابوظہبی میں منعقدہ بگ ٹکٹ کی ہفتہ وار ’ای ڈرا سیریز‘ میں ڈھائی لاکھ درہم (1کروڑ 90 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) جیت لیے۔

گلف نیوز کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے متحدہ عرب امارات کے رہائشی ندیم افضل جیت کے بعد پرجوش ہیں، انہوں نے لاٹری جیتنے کا ٹکٹ نمبر 272-339880 آن لائن خریدا تھا۔

دوسرے فاتح لزبن سے تعلق رکھنے والے 58 سالہ غیر ملکی ایڈورڈ فرنینڈس ہیں جو گزشتہ 29 سال سے دبئی میں مقیم ہیں، وہ 2004 سے اپنی قسمت آزما رہے تھے، وہ گزشتہ 20 سال سے ٹکٹ خریدتے آرہے تھے اور ہمیشہ اپنی جیت کی امید کو برقرار رکھا۔

دنیا کی سب سے بڑی لاٹری سے خریدا گیا مکان بھی آتشزدگی کی نذر

ارب پتی بننے کیلئے دنیا میں موجود لاٹری اسکیمیں

ایڈورڈ فرنینڈس کا کہنا ہے کہ مجھے یاد نہیں میں نے پہلی بار 2004ء میں بگ ٹکٹ کے بارے میں کیسے سنا تھا لیکن جب مجھے میری جیت کی خبر سنانے والی کال موصول ہوئی تو مجھے محسوس ہوا کہ کچھ خاص ہو رہا ہے، میں نے سوچا اگر رچرڈ فون کر رہا ہے تو کچھ ہے، اگرچہ جیتنے کی خبر کی حقیقت مکمل طور پر حیرت انگیز تھی۔

بتایا گیا ہے کہ اس انعامی رقم سے ایڈورڈ کچھ قرضوں کی ادائیگی کا ارادہ رکھتے ہیں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی طبی ضروریات کو پورا کریں گے، تاہم وہ مستقبل کے ڈراز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس مہینے کے لیے بھی بہت سارے ٹکٹ خرید رہا ہوں، میرے پاس 3 مارچ کی قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے لیے 3 ٹکٹس ہیں اگر میں یہ عظیم انعام جیت لیتا ہوں تو میرے پاس بہت سی امیدیں اور پورے کرنے والے بہت سے خواب ہیں۔

UAE

win

Pakistani national

weekly lottery draw