ایم کیو ایم اس وقت پی ایس پی کے قبضے میں ہے، سعیدغنی
صوبائی وزیر سعیدغنی نے کہا ہے کہ خالد مقبول نے میری بات کی تصدیق کردی، ایم کیو ایم کو خود اپنے بھاؤ کا پتہ نہیں، ایم کیو ایم اس وقت پی ایس پی کے قبضے میں ہے، ایم کیو ایم کے کنوینر بلکل بے بس ہیں۔
صوبائی وزیر نے گزری میں اکبری فٹبال گرائونڈ کا افتتاح کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے ایم کیو ایم والوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم والے بلکل فارغ ہیں، ایم کیو ایم پی ایس پی کے قبضے میں ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے اپنے اختلافات ہیں، ایم کیو ایم نے جماعت اسلامی والا کام کیا ہے، بلدیاتی اداروں کو پرانے میئر نے تباہ کیا۔
بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ڈالنے کی خواہش ن لیگ کی تھی، سعید غنی
انہوں نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی کوئی حیثیت نہیں، گورنر سندھ کو صرف ای میلز میں دھمکیاں ملنے سے صوبے میں امن و امان کے صورتحال پر سوال نہیں کرسکتے، ان کو سیکورٹی فراہم کریں گے۔
سعید غنی کی 2025 میں عمران خان کے متعلق بڑی پیش گوئیاں
سعیدغنی نے کہا کہ سندھ حکومت نے جتنا کھیلوں میں کام کیا ہے، شاید ہی اتنا کسی اور نے نہیں کیا ہو، کے ایم سی اور واٹر کارپوریشن کے واجبات ایم کیو ایم دورکے ہیں، کے ڈی اے نے ہم سے 3 ارب مانگے ہیں وہ ہم ان کو دے رہے ہیں۔
اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں پانی کا مسئلہ حل ہونے کیلئے کام مکمل ہوگیا ہے، کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی میں طلبہ جتنا 5 سال میں دینگے، اتنا عباسی شہید اسپتال میں نوکری سے 5 ماہ میں موصول بھی ہوجائے گی، طلبہ سیاست کا حصہ نہ بنیں اور پڑھائی پر بھرپور دھیان دیں۔
Comments are closed on this story.