Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

زلزلے کے خوف نے شہری کو غار میں رہنے پر مجبور کردیا

ترک شہری نے 2023 میں ایک بڑے زلزلے میں اپنا گھر کھو دیا تھا
شائع 02 مارچ 2025 04:43pm

زلزلہ کچھ لوگوں کے لیے جذباتی طور پر اتنا خوفناک ہو سکتا ہے کہ انہیں شہروں یا عام گھروں میں رہنا ترک کرنے پر مجبور کر سکتا ہے۔

ترکیہ کے ایک شخص نے علی بوزوغلان نے 2023 میں ایک زلزلے میں اپنا گھرکھو دیا تھا، دوسال تک چھوٹے سے غار میں تنہا رہ رہا ہے۔

علی بوزو غلان یقین رکھتے ہیں کہ غاریں انسانی ساختہ عمارتوں کی نسبت زیادہ محفوظ ہیں۔ شہر کے قریب ایک کنٹینر گھر پیش کرنے کی پیشکش کے باوجود علی نے غار کی سکونت اور تنہائی کو ترجیح دی، حالانکہ انہیں اس میں سانپوں اور چوہوں کا سامنا بھی ہوتا ہے۔ ان کی کہانی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

پاکستان کے بعد بھارتی دارالحکومت میں بھی زلزلہ

جاپان میں 6.9 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

اگرچہ خوش قسمتی سے اس کے پورے خاندان بچ گیا، لیکن اس قدرتی آفت نے اس پر گہرا اثر چھوڑا، جس کی وجہ سے وہ مستقبل کے زلزلوں سے خوفزدہ ہو گیا۔

علی نے فیصلہ کیا کہ وہ کبھی بھی کسی اس عمارت میں نہیں رہے گا۔ اس نے اپنے شہر کے نواحی علاقے میں ایک چھوٹا اور پُرامن غار تلاش کیا اور اسے ایک آرام دہ گھر میں تبدیل کر لیا۔

تاہم وہ اپنے خاندان کو اپنے ساتھ غار میں رہنے کے لیے قائل نہیں کرسکا، اس لیے وہ اکیلا رہتا ہے۔ اس کے باوجود، علی کا دعویٰ ہے کہ وہ خوش اور سکون میں ہے۔

Turkey

citizen

fear of earthquake