رمضان میں قوت سماعت و گویائی سے محروم افراد آسانی کیلئے ’کنیکٹ ہئیر‘ سے جڑیں
آج انٹرٹینمنٹ کی رمضان نشریات ’باران رحمت‘ میں آج ایک سیگمنٹ میں میزبان سدرہ اقبال نے قوت سماعت سے محروم افراد کی آرگنائزیشن ”کنیکٹ ہیئر“ کی روح رواں کو مدعو کیا اور ان سے بات کی۔ جنہوں نے قوتِ سماعت و گویائی سے محروم افراد کی آسانی کے کئی کارآمد طریقے بتائے۔
”کنیکٹ ہئیر“ کیا ہے؟
یہ پاکستان میں ایک سوشل انٹرپرائز ہے جو سماعت سے محروم افراد کے لیے سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس کا مقصد سننے اور بولنے کی صلاحیت سے محروم افراد کو سماج میں مؤثر طور پر شامل کرنا اور ان کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے۔
یہ ادارہ سائن لینگویج انٹرپریٹیشن (اشاروں کی زبان میں ترجمہ)، سماجی شمولیت اور ٹیکنالوجی کے ذریعے رسائی پر کام کرتا ہے۔
کنیکٹ ئیر مختلف ایونٹس، تعلیمی اداروں، اور کارپوریٹ سیکٹر میں سائن لینگویج کی خدمات فراہم کرتا ہے تاکہ سماعت سے محروم افراد کو مواقع میسر آ سکیں۔
یہ پلیٹ فارم ڈیجیٹل سروسز کے ذریعے بھی کام کرتا ہے، جیسے کہ آن لائن ویڈیوز میں اشاروں کی زبان میں ترجمہ شامل کرنا، تاکہ سماعت سے محروم افراد مختلف معلومات اور مواد تک رسائی حاصل کر سکیں۔
اس کی روح رواں عطیمہ دھنجی نے مختلف اشاروں کے مطلب سمجھائے کہ کس طرح ہم قوت سماعت سے محروم لوگوں سے بات کر سکتے ہیں۔ جیسے رمضان مبارک، اللہ ایک ہے، شیطان ، جنت، دوزخ اور آگ وغیرہ۔
انہوں نے بتایا کہ کس طرح قوت سماعت سے محروم لوگوں کے لئے ان کی آرگنائزیشن کام کررہی ہے۔
Comments are closed on this story.