Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

ٹرمپ زیلنسکی تکرار کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا

اے آئی نے تو تکرار ہاتھا پائی تک ہی پہنچادی
شائع 02 مارچ 2025 01:07pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر زیلنسکی کے درمیان ہونے والی تکرار کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان کھڑا ہوگیا۔ اے آئی نے بات ہاتھا پائی تک پہنچائی تو کسی نے زیلنسکی کو بھتیجا اور ٹرمپ کو چچا بنادیا، تنازع کو کراچی حیدرآباد بریانی کا جھگڑا بنادیا گیا۔

تاہم اس ملاقات نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا، میمز اور AI سے تیار کردہ ویڈیوز نے تصادم کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔

اے آئی کی جاری کردہ ویڈیو نے تو ڈونلڈ ٹرمپ اور زیلنسکی کی تکرار ہاتھا پائی تک پہنچادی۔ اے آئی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ یوکرین کے صدر زیلنسکی اپنی نشست سے اٹھ کر امریکی صدر ٹرمپ کا ہاتھ پکڑ لیتے ہیں، جس کے بعد دونوں صدور کے بیچ ہاتھا پائی شروع ہو جاتی ہے، تاہم بعد میں تصدیق ہوئی کہ ویڈیو مصنوعی ذہانت سے شرارت کے طور پر بنائی گئی ہے۔

تو کہیں سوشل میڈیا پر ٹرمپ زیلنسکی تنازع کو حیدرآباد کراچی کے درمیان بریانی کا جھگڑا بنادیا گیا۔

ایک وائرل میم میں ٹرمپ اور زیلنسکی کیلڑائی کو خاندانی جھگڑے میں تبدیل کردی، بھتیجے زیلنسکی جب چچا ٹرمپ سے پیسےمانگنے گئے تو جے ڈی چاچی نے شکرگزاری کا لیکچر دے دیا۔

ایک میم یہ بھی بنی کہ چاند رات پر جب ٹیلر آپ سے کہے کہ بجلی نہیں سوٹ تیار نہیں ہوسکتا تو یہ بات تیسری جنگ عظیم تک پہنچ سکتی ہے۔

ایک اور میم میں ٹرمپ اور جے ڈی وینس کے رویے کو کارٹون کردار کے ردعمل سے تشبیہ دی گئی۔

ایک وائرل میم میں تو فاسٹ فوڈ شاپ پر گاڑی روکنے کے مطالبے پر نانی اور امی کے ردعمل کا موازنہ بھی کیا گیا۔

social media

Viral Memes

Trump Zelensky Fight